Best Offer

مفتی محمد سلمان منصور پوری کو دارالعلوم دیوبند کا استاذ منتخب کیے جانے پر علماء نے کیا اظہار مسرت

بلگرام /ہردوئی15 مارچ
ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں مفتی محمد سلمان منصور پوری کے بحیثیت استاذ منتخب ہونے پر علاقے کے علماء و مدارس کے ذمہ داران نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
جمعیت علماء ضلع ہردوئی کے صدر مولانا عبدالجبار قاسمی نے اظہارمسرت کرتے ہوئے کہا گزشتہ دو تین برس کے دوران دارالعلوم دیوبند کے بڑے اساتذہ اور اساطین اہل علم کی ایک بڑی تعداد دنیائے فانی سے رخصت ہو گئی، جس کی تلافی بظاہر نظر نہیں آتی ، ایسی صورت میں حضرت مفتی محمد سلمان منصور پوری کو دارالعلوم دیوبند کا استاذ منتخب کیے جانے کا فیصلہ انتہائی موزوں، مناسب اور خوش آئند قدم ہے، حضرت مفتی صاحب ملت اسلامیہ کا قیمتی سرمایہ ہیں، اللہ تعالی ان کا سایہ تادیر قائم رکھے اور طلبہ دارالعلوم کو حضرت کی شخصیت سے بھرپور استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے، علاوہ ازیں بلگرام قصبے کے مدرسہ انوارالعلوم کاسوپیٹ کے ناظم اور جمعیت علماء بلگرام کے صدر مولانا محمد حسان مظاہری، نائب صدر مولانا محمد غفران و مولانا عبدالصمد قاسمی، سانڈی قصبہ کے مدرسہ عربیہ احیا ء العلوم کے ناظم مولانا محمد یوسف مظاہری، نائب ناظم مفتی محی الدیں قاسمی، حافظ محمد محبوب و حافظ طریق احمد نے بھی اظہار مسرت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔