Best Offer

مدرسۃ الصالحات کاماریڈی کی تعمیر کے لیے تعاون کی اپیل

کاماریڈی: 17 مارچ
مدارس دینیہ اسلام کے قلعہ ہیں، مدارس کا قیام واستحکام ملت اسلامیہ کا استحکام ہے، بھارت کی ترقی میں مدارس اسلامیہ کا اہم کردار رہا ہے، مدرسۃ الصالحات اندرا نگر کالونی کاماریڈی ایک بافیض دینی تعلیمی تربیتی ادارہ ہے، ملک کے ممتاز بزرگ حضرت مولانا الشاہ منیر احمد صاحب دامت برکاتہم کالینہ ممبئی کی صدارت میں روز بروز ترقی کے منازل طئے کرتا جارہا ہے، طالبات کے لئے شعبہ ناظرہ وقاعدہ باتجوید تا مکمل عالمیت دورۂ حدیث تعلیم کا نظم پردہ کی مکمل رعایت کے ساتھ دینی تربیت کیجاتی ہے، مزید تعلیمی واصلاحی پروگراموں، اور طالبات کے ساتھ مستورات کے لئے تربیتی کورسس چلانے کے لئے موجودہ عمارت تنگ دامنی کا شکوہ کررہی تھی، جس کی بناء پر دو منزلہ عمارت کا منصوبہ تیار کیا گیا پھر اللہ کا نام لیکر تعمیری کام شروع کیا گیا، دونوں منزلوں پر چھت کا کام مکمل ہوا، آج 17 مارچ 2022ء بروز جمعرات دیوار و دیگر کاموں کا باضابطہ آغاز محمد عبدالماجد صاحب انجینئر حیدرآباد کی نگرانی میں شروع ہوا، اس موقع پر جناب حافظ محمد عبدالرحمنٰ صاحب ناظم ادارہ منیرالاسلام حیدرآباد نے خصوصی دعاء فرمائی حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مدرسہ ہذا، محمد جاوید علی خازن مدرسہ ہذا، الحاج محمد عبدالواجد علی، الحاج سید عظمت علی، محمد عبدالعلیم شمس، الحاج احمد صاحب، سید مصباح الدین صاحب، محمد عبد الرزاق صاحب، محمد سلیم الدین کونسلر، سید ذاکر حسین، محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ محمد حمزہ رکن جمعیۃ نے مدرسہ کی تعمیر میں اینٹ ریتی سمنٹ و تعمیری اشیاء کے علاوہ مزدوری کے لئے نقد رقم کے ذریعہ تعاون کی ، اہل خیر حضرات سے دامے درہمے قدمے سخنے تعاون کی اپیل کی ہے۔


مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔
حافظ محمد عبد الواجد علی خان حلیمی 9949745451