Best Offer

اشرفیہ کوچنگ سینٹر میں اسقبالیہ تقریب کا انعقاد

گونڈہ: 17 مارچ، ہماری آواز

اللہ تبارک وتعالیٰ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے، مبارکباد ہیں طالبان علوم نبویہ جنہیں دینی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، یہ وہ جماعت ہے جس کے لیے مچھلیاں سمندر میں تو چیونٹیاں اپنے سوراخوں میں دعا کرتی ہیں، مذکورہ باتوں کا اظہارِ خیال حضرت علامہ مولانا اسرار احمد فیضی صدر رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ و ناظم اعلی جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ نسواں عربی کالج علی پور بازار نے اشرفیہ کوچنگ سینٹر گونڈہ میں منعقد ایک مختصر اسقبالیہ تقریب میں کی۔۔ موصوف نے یہ بھی کہا کہ یہ بڑے خوشی اور سعادت مندی کی بات ہے کہ محب گرامی فاضل نوجوان حضرت علامہ مولانا سید مظفر حسین مصباحی فاضل جامعہ اشرفیہ مبارکپور نے علاقائی طلبہ کی رہنمائی اور میعاری اداروں میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرایا، اس موقع پر سینٹر پر موجود کثیر تعداد میں طالبان علوم نبویہ کے علاوہ سینٹر کے اساتذہ خصوصاً مولانا معین الدین مصباحی شراوستی صاحب، مولانا جاوید اسلم مصباحی صاحب، مولانا الیاس مصباحی اور مولانا سیداحمد حسین مصباحی وغیرہ موجود رہے.