Best Offer

رمضان المبارک کی آمد پر نئی روشنی کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری نے دی مبارک باد

رمضان المبارک کی آمد پر ہم دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے گنہ گار بندوں کو ایک بار پھر یہ موقع اور انعام عطا کیا کہ ہم اعمال صالحہ کثرت سے ادا کریں اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کریں، اس بابرکت مہینہ میں ہم ایسا لائحہ عمل بنا لیں تاکہ ہمارا ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہو معلوم نہیں کہ ہم آئندہ تک زندہ رہیں یا نہ رہیں یا پھر اس دنیا سے کوچ کر جائیں گے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جو دوزخ سے بچالیا گیا وہ شخص جنت میں داخل کیا جائے گا، بے شک ایسے ہی لوگ کامیاب اور با مراد ہیں، رمضان المبارک کے روزے رکھنا بھی نماز وزکوۃ اور دیگر ارکان کی طرح ایک رکن ہے قیامت کے دن روزہ داروں کو بے حد ثواب ملے گا رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت اور دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا عشرہ نجات وبخشش کا ذریعہ بنالیں نیز ہماری اسلامی بہنیں بھی اپنے شب وروز کا جائزہ لیں ٹی وی، سیریلس غیبت چعلی سے اجتناب کریں تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کریں،اس کے علاوہ سب اہم اپنے پردے کا سختی اہتمام کریں رمضان المبارک کا مہینہ تمام مہینوں پر ایک عظیم فضیلت رکھتا ہے رمضان المبارک کے مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن جیسی نعمت نازل فرمائی اس امت مسلمہ کے لئے اگر ہماری قوم کے لوگ صاحب قرآن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام پر سختی سے عمل پیرا ہوجائیں تو آج ہمارے سارے مسائل حل ہوجائیں گے

سلمان کبیرنگری ایڈیٹر سہ ماہی مجلہ نئی روشنی برینیاں سنت کبیر نگر اترپردیش