Best Offer

ایس۔آئی۔او۔ جلگاؤں ساؤتھ کی جانب سے گرمیوں میں مفت پانی کا اہتمام

جلگاؤں: 30 مارچ، ہماری آواز
موسمِ گرما شروع ہوچکا ہے ایسے میں گرمی انتہائی زورو پر ہے ۔ چرند پرند و انسان سب ہی مشکل میں ہے ۔ درجہ حرارت اپنے عروج پر ہے۔ ایسے میں SIO جلگاؤں ساؤتھ یونٹ کی جانب سے انتہائی اہم قدم اٹھایا گیا اور شہر کی مصروف شاہراہ مسلم کالونی کے قریب مفت پانی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سرگرمی میں مسلم کالونی کے نوجوانوں نے کڑی دھوپ میں اور دن رات ایک کرتے ہوئے اس کام کو مکمل کیا تاکہ جلد از جلد اہلیانِ شہر پانی سے سیراب ہوسکے۔ گزشتہ دنوں یونٹ کی پلاننگ اور کالونی کے افراد سے ڈسکس کرنے کے بعد اس قدم کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ شہر کے مشہور سوشل ورکر اور سرکار فاؤنڈیشن جلگاؤں کے چیئرمین جناب احمد سر صاحب کے ذریعہ اس سرگرمی کو ڈونیٹ کرایا گیا اور سر ہی کے ہاتھ سے افتتاح بھی کیا گیا۔ اس سرگرمی میں احمد سر صاحب اور جلگاؤں ساؤتھ یونٹ سیکریٹری شیبان فائز نے اپنا اظہارِ خیال کیا ۔ اپنی بات میں احمد سر نے SIO کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے سماج کو ایسی آرگنائزیشنز کی بہت ضرورت ہے اور انشاء اللّٰہ ہم ہر قدم پر SIO کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ یونٹ سیکریٹری شیبان فائز نے اپنے اظہارِ خیال میں کہا کہ SIO پچھلے 39 سالوں سے ملک بھر میں کام کررہی ہے اور ہر وہ مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے جو سماج ، اسٹوڈنٹس اور نوجوانوں سے متعلق ہو ۔ SIO سماج کو ایسے نوجوانوں کی کھیپ دینا چاہتی ہے جس کے ہر عمل سے سماج ہمیشہ مستفیض ہی ہو ۔ اس موقعہ پر جلگاؤں ساؤتھ یونٹ بیت المال سیکریٹری زیان احمد ، مسلم کالونی کے ذمہ دار حضرات اور SIO مسلم کالونی کی پوری ٹیم موجود رہی ۔ شہر بھر میں SIO کی اس پہل پر ٹیم کو دعاؤں و تعاون سے نوازا جا رہا ہے۔

Check Also

مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملہ: بھگوا ملزم کرنل پروہت کو دھچکہ، ہائی کورٹ نے ٹرائل پر اسٹے لگانے سے انکار کیا

بم دھماکہ متاثرین کی بروقت مداخلت پر ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ممبئی: یکم …