ہردوئی: 29مارچ
مدرسہ معہد البشیر الاسلامی بشیر نگر ملکانہ سندیلہ کے ایک طالب علم حافظ محمد یوسف گورکھپوری نے ایک ہی نشست میں اپنے استاذ حافظ محمد سہیم کو مکمل قرآن مجید حفظ سنانے کی سعادت حاصل کی، جبکہ مدرسے کے پرنسپل مولانا محمد عمران ندوی کی صاحبزادی عارفہ خاتون نے آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں ناظرہ قرآن مجید مکمل کر لیا، ناظرہ قرآن مجید کی تکمیل کی سعادت حاصل کرنے پر انعامات دیے گیے اور مدرسے کے اساتذہ، ذمہ داران اور دیگر حضرات نے طالبہ کو دعاؤں سے نوازا۔

