Best Offer

ایس۔آئی۔او۔ جلگاؤں ساؤتھ کی جانب سے خصوصی ہفتہ واری اجتماع بعنوان لائحہ عمل رمضان

جلگاؤں: سنیچر 26 مارچ 2022 کو ایس آئی او جلگاؤں ساؤتھ کے تمام علاقوں کا ایک کمبائنڈ ہفتہ واری اجتماع علاقہ مسلم کالونی کی مسجد میں عمل میں آیا ۔ یہ ہفتہ واری اجتماع یونٹ کے الگ الگ اسوسیئیٹس کو ایک جگہ جمع کرکے لیا گیا ۔ یاد رہے کہ یونٹ میں ہر ہفتہ 3 ہفتہ واری اجتماعات ہوتے ہیں اور ہر مہینے ایک اجتماع کمبائنڈ ہوتا ہے ۔ عنقریب رمضان المبارک کا مہینہ آنے والا ہے اس لیے یہ کمبائنڈ ہفتہ واری اجتماع بعنوان لائحہ عمل رمضان لیا گیا جس میں علاقہ مہرون ، ملت نگر اور مسلم کالونی کے اسوسیئٹس نے شرکت کی۔ مولانا محمد سمیع صاحب نے نوجوانوں کی رہنمائی فرما کر رمضان کے ضمن میں ایک بہترین ماسٹر پلان نوجوانوں کو دیا ۔ مزید یہ کہ اس سال رمضان کو اپنی زندگی کی تبدیلی کا ضامن بنانے والا مہینہ بنانے پر زور دیا۔ یہ کمبائنڈ ہفتہ واری اجتماع شہر صدر ریحان احمد کی موجودگی یونٹ سیکریٹری شیبان فائز کی رہنمائی اور بیت المال سیکریٹری زیان احمد کے تعاون سے عمل میں آیا ۔

Check Also

مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملہ: بھگوا ملزم کرنل پروہت کو دھچکہ، ہائی کورٹ نے ٹرائل پر اسٹے لگانے سے انکار کیا

بم دھماکہ متاثرین کی بروقت مداخلت پر ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ممبئی: یکم …