Best Offer

فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام دینی و اصلاحی اجتماع

گزشتہ شب ”فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹوا بازار “ کے زیر اہتمام موضع بیلبنواں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر میں ایک دینی و اصلاحی اجتماع فضيلة الشيخ جاويد احمد البخاري حفظه الله، استاد جامعہ اسلامیہ خيرالعلوم ڈومریا گنج کی صدارت اور فضيلة الشيخ عبدالرقيب یار محمد سلفی حفظه الله مالی مینہاں ڈومریا گنج کی نظامت میں منعقد کیا گیا اجتماع کا آغاز فضيلة الشيخ حافظ مطيع الله رياضي حفظه الله استاذشعبہ تحفیظ جامعہ اسلامیہ خیرالعلوم کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا اس کے بعد ناظم اجتماع فضيلة الشيخ عبدالرقيب سلفی حفظه الله نے اپنے مہمانان خطیب فضيلة الشيخ عبدالعزيز رحماني حفظه الله سابق امام وخطيب مسجد اهلحديث محمديہ تحفيظ القرآن گوونڈی ممبئی و فضيلة الشيخ حافظ عبدالوكيل مدني حفظه الله سابق داعی و مبلغ صوبائی جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر وسابق امام و خطیب مومن پورہ ممبئی وملت کے مستقبل نوجوانوں بزرگوں کا صمیم قلب سے استقبال کیا کہ آپ لوگوں نے ایک نحیف و کمزور آواز پر لبیک کہتے ہوئے یہاں قدم رنجہ ہوئے ہم آپ سب لوگوں کی تشریف آوری پر اپنی بے پناہ محبتوں اور خوشیوں کا اظہار کرتے ہوے رب العالمین سے دعا کرتےہیں کہ اس اجتماع کےاثرات کو دوررس ودیرپا بناۓ۔
شيخ عبدالوكيل مدني نے استقبال رمضان کے موضوع پر سامعین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آنے والا پیارا مہمان ماہ رمضان ہمیں یہ درس دے رہا ہے کہ ہم الله کے مطیع و فرمانبردار بن جائیں دکھوں سے نہ گھبرائیں جو بھی مصائب و پریشانیاں آئیں صبر کریں
رمضان المبارک کا ایک پیغام اتحاد و اتفاق یکجہتی کا ہے آج بھائ بھائ کا دشمن بنا بیٹھا ہوا ہے پڑوسی پڑوسی کا دشمن بنا بیٹھا ہوا ہے باپ بیٹے سے الگ ہے بیٹا باپ سے الگ ہے یہ استقبال رمضان نہیں ہے
آج ہم میں سے اکثر مسلمان رمضان المبارک کا روزہ رکھتے ہیں لیکن بہت افسوس کی بات ہے کہ اکثر بھائ اپنے دین کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں یا جاننا ہی نہیں چاہتے ہیں کہ اسلام کیسے پھیلا اس کی تعلیمات کیا ہیں