Best Offer

جامعہ اسلامیہ دارالعلوم فرقانیہ شاہ میر پیٹ کا سالانہ اجلاس عام

حیدرآباد(پریس نوٹ)
جامعہ اسلامیہ دارالعلوم فرقانیہ بمراس پیٹ،منڈل شاہ میر پیٹ ضلع میڑچل ملکاجگری،حیدرآباد کا سالانہ تی1پرہواں عظیم الشان اجلاس عام،27 مارچ بروز اتوار صبح نوبجے احاطہ جامعہ میں منعقد ہوگا،حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیة علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش اجلاس کی سرپرستی اور مولانا محمد خالد قاسمی صاحب صدرالمدرسین مدرسہ عربیہ سراج العلوم حشمت پیٹ سکندرآباد صدارت فرمائیں گے،مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی محمد احسان صاحب صدرکل ہند تنظیم مفتیاں،مفتی واستاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند اور حضرت مولانا مفتی محمد صادق محی الدین فہیم صاحب سابق مفتی جامعہ نظامیہ وصدر دارالقضاء والافتاء للہند شرکت و خطاب فرمائیں گے،اسکے علاوہ مفتی تنظیم عالم قاسمی صاحب استاذ حدیث وفقہ دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد،مولانا محمد جاوید توثیق القاسمی صاحب استاذ حدیث جامعہ بستان خدیجہ بندلہ گوڑہ اور مولانا سید افتخارالدین قاسمی صاحب صدر قاضی حلقہ ملکاجگری و شاہ میر پیٹ کے خطابات ہونگے،ممتاز صحافی و کالم نگار مولانا سرفراز احمد قاسمی صاحب جنرل سکریٹری کل ہند معاشرہ بچاؤ تحریک حیدرآباد نظامت کے فرائض انجام دیں گے،قاری نظرالحسن رحیمی استاذ جامعہ کی تلاوت اور معروف نعت خواں حافظ علیم الدین واحد کی نعت پاک سے اجلاس کا آغاز ہوگا،مفتی محمود عالم قاسمی بانی و ناظم جامعہ نے عامة المسلمین سے اہل خانہ اور دوست و احباب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے،خواتین کےلئے پردے کا اور شرکائے اجلاس کےلئے طعام کا نظم رہے گا۔