Best Offer

عالمی یومِ آب کی مناسبت سے SIO جلگاؤں ساؤتھ کی پانی بچاؤ سرگرمی

جلگاؤں: مورخہ 22 مارچ 2022 کو عالمی یومِ آب کی مناسبت سے ایس آئی او جلگاؤں ساؤتھ کی ذیلی ونگ JAC جونیر اسوسیئیٹ سرکل کی جانب سے پانی بچاؤ سرگرمی کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس سرگرمی میں SIO جلگاؤں ساؤتھ سیکرٹری شیبان فائز نے JAC سے منسلک بچوں کے سامنے سائنسی و اسلامی اعتبار سے پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا نیز اپنے گھروں سے ہی سب سے پہلے اس کو عمل میں لانے کو کہا ۔ اسی ضمن میں Save Water Save Life اور حدیثِ مبارکہ کہ بہتے پانی میں بھی پانی کا زائد استعمال نہ کرے کے پوسٹرز کے ذریعہ سے بچوں و والدین تک پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اس سرگرمی میں JAC سیکریٹری زیان احمد اور ٹیم پیش پیش رہیں ۔

Check Also

مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملہ: بھگوا ملزم کرنل پروہت کو دھچکہ، ہائی کورٹ نے ٹرائل پر اسٹے لگانے سے انکار کیا

بم دھماکہ متاثرین کی بروقت مداخلت پر ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ممبئی: یکم …