Best Offer

دینی و عصری تعلیم کا حصول قربانی کے بغیرممکن نہیں: ظفراحمدقاسمی

دینی مدارس اسلامی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں: مولانا عبد الجبار قاسمی

فرخ آباد (یاسر قاسمی)
مدرسہ جامعہ ابوبکر صدیق شمس آباد کے سالانہ امتحانات کے اختتام پر ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں جامعہ سے حفظ قرآن وناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا، ساتھ ہی ایک نشست میں مکمل قرآن کریم حفظ سنانے والے دو طلباء کو بھی نقد انعام مہمان خصوصی مولانا عبد الجبار قاسمی صدر جمعیتہ علماءضلع ہردوئی کے ہاتھوں سے دیا گیا جبکہ سبھی درجات میں اول ،دوم،سوم،پوزیشن حاصل کرنے طلبہ بھی نقد انعامات سے نوازے گئے۔
بعد نماز مغرب منعقدہ دعائیہ تقریب میں جمعیۃ علماء ضلع ہردوئی کے صدر مولانا عبد الجبار قاسمی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن وحدیث کا علم دور نبوت سے آج تک صحیح حالت میں جاری ہے، یقینا اس کے لئے ہر دور میں امت مسلمہ نے بے مثال جدوجہد کی اور حصول علم کی خاطر ہرطرح کی قربانیاں پیش کیں، تاریخ میں اکابر واسلاف کے ایسے واقعات بکثرت موجود ہیں جنہیں پڑھ کر ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارے بزرگوں نے اسلامی علوم کی نشرواشاعت اور اس کی حفاظت میں کیسی بیش بہا خدمات انجام دیں ہیں ۔اس موقع پر مدرسہ جامعہ ابوبکر صدیق کے بانی وناظم مفتی ظفر احمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء وسطی اتر پردیش نے فارغین 25طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی اور مدرسہ کے اساتذہ کو بہتر تعلیمی کارکردگی پر نقد انعامات سے اعزاز بخشا، انہوں نے کہا دینی و عصری علوم کا حصول قربانی کے بغیر ممکن نہیں ہے،علم کے بغیر ترقی کا کوئی بھی خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا ، انہوں نے ملک کے موجودہ پس منظر میں کہا ہمیں بچیوں کی تعلیم کا بہترانتظام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں کام کرنے والوں کے ساتھ تعاون بھی ناگزیر ہے، پروگرام کا آغاز قاری اسعد اقبال استاد مدرسہ جامعہ ابوبکر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نعت رسول قاری شہروز شمس آبادی نے پیش کی، نظامت کے فرائض جامعہ کے اساتذہ نے مشترکہ طور پر انجام دیے اس موقع پر مولانا محمد عقیل قاسمی ،مولانا حشمت اللہ قاسمی، مفتی محمد مکرم قاسمی ، جمعیت علماء ہردوئی کے نائب صدر مولانا محمد غفران بلگرامی، مفتی نور الحسن قاسمی شیخو، مفتی محمد ناظم قاسمی ،حافظ محمد الیاس ، حافظ مہتاب خان ،حافظ اعجاز ،حافظ محمد دانش خان ، حافظ محمد طاہر نجمی ، پردھان عدیل الرحمان خان ، مفتی محمد منتظر قاسمی ، مولانا واصف جمیل قاسمی ، قاری وحید الزماں ،مفتی وسیم اکرم قاسمی ، حافظ عبد الخالق ،حافظ محمد وسیم ،حافظ غلام محمد، حافظ ذیشان ،مولانا نجم الحسن خسرو ، مفتی یاسین ،مفتی محمد نعیم ،نفیس صدیقی ، مونس خاں ، حاجی سراج خاں حاجی شاہد خان۔ حاجی پھول میاں ،شاداب خان ننے میاں ،اسد اقبال ،حاجی وقار احمد سید مسرور علی سمیت عوام و خواص کی بڑی تعداد موجود رہی۔

Check Also

مدرسہ معہد البشیر الاسلامی سندیلہ کی طالبہ نے 8 ماہ میں ناظرہ قرآن مجید کیا

ہردوئی: 29مارچمدرسہ معہد البشیر الاسلامی بشیر نگر ملکانہ سندیلہ کے ایک طالب علم حافظ محمد …