Best Offer

تعلیمی حلقوں میں کام کرنا اور تعلیم بیداری کے لیے کوششیں کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے، تمام ہی تعلیمی سنستھاؤں اور تنظیموں نے اس پر خصوصی توجہ دینی چاہیے: منگیش کڈالکر (ایم ایل اے شیو سینا کُرلا ودھان سبھا)

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر کے وفد بشمول عبد الحسیب بھاٹکر (ناظمِ شہر جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر) اور شاکر شیخ (سیکریٹری ، جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر) نے کی ایم ایل اے منگیش کُڈالکر سے خصوصی ملاقات ، مختلف تعلیمی مسائل اور حل پر ہوئی تفصیلی گفتگو

مکرمی! جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر نے ایم ایل اے منگیش کُڈالکر ( کُرلا ودھان سبھا) سے بتاریخ 20 مارچ 2022 کو اُن کے آفس میں ملاقات کی۔ ابتدائی گفتگو میں مہاراشٹرا گورنمنٹ کے وائن کے کھلے عام خرید و فروخت کے فیصلے کو واپس لینے اور رد کرنے کی مانگ کی۔ اِس دوران تعلیم سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔
ایم ایل اے منگیش کُڈالکر ( کُرلا ودھان سبھا) کے سامنے کچھ باتیں رکھی گئیں جس میں
1) مولانا آزاد آرتھک مها منڈل کے لون کو انٹریسٹ فری کرنے کے متعلق مطالبہ رکھا گیا۔
2) ممبئی پبلک اسکول کے تحت کُرلا علاقے میں بھی سی بی ایس ای اسکول جاری کی جائے۔
3) بی ایم سی اسکولوں میں آٹھویں جماعت ہی سے نیٹ، آئی آئی ٹی اور دیگر مختلف مسابقتی امتحانات کے فاؤنڈیشن کورس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔

اختتام پر جماعت اسلامی ہند ممبئی کی تعلیمی و سماجی خدمات کو بتایا گیا جس کی اُنہوں نے خوب سراہا اور ہمارے ان تمام ہی مطالبات پر خصوصی توجہ دے کر اُسے آگے پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر

Check Also

مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملہ: بھگوا ملزم کرنل پروہت کو دھچکہ، ہائی کورٹ نے ٹرائل پر اسٹے لگانے سے انکار کیا

بم دھماکہ متاثرین کی بروقت مداخلت پر ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ممبئی: یکم …