ہردوئی (یاسر قاسمی)
مدرسہ شمس العلوم مہتاپور سمریا ہردوئی کے زیر اہتمام ایک روزہ جلسہ سیرت النبی و اصلاح معاشرہ آج 21مارچ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا، جلسے میں حضرت محی السنۃ نوراللہ مرقدہٗ کے خلیفہ اور مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث مولانا افضال الرحمن قاسمی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
مدرسے کے ناظم اور جلسے کے کنوینر مفتی جمال الدین قاسمی کی اطلاع کے مطابق جلسے میں جمعیت علماء وسطی اترپردیش کے نائب صدر اور ضلعی صدر مولانا عبدالجبار قاسمی، مدرسہ حفصہ للبنات یسین گنج لکھنؤ کے شیخ الحدیث مولانا محمد خبیب قاسمی ، مدرسہ بدرالعلوم حاجی گنج کے مہتمم مولانا محمد شمیم قاسمی، مولانا آدم مصطفی فیروزآبادی، مولانا عبداللطیف قنوج، مفتی ظفیرالدین پہانوی اورمدرسہ بدرالعلوم حاجی گنج کے استاد مفتی محمد سلمان ودیگر علماء شرکت کریں گے، مفتی جمال الدین قاسمی نے عوام وخواص سے جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
